دارالعلوم محمدیہ رضویہ

پُرساقیِ کوثرنور مجسم ﷺکے فیضان سےجو میکدہ علم وعرفان میں کھلا،جس کی ساقی گری کافریضہ مفکّرِاسلام مفسرِقرآن حضور ضیاءالامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری ؒ نے سر انجام دیا.

اسکے بادہ کُشان محبت میں جس رندِ پاکباز کا نام سب سے اوپر اور سب سے نمایاں آتا ہے وہ عظیم شخصیت استاذالعلماء  منظور نظر حضو ر ضیاءالامت پیر محمدانور قریشی صاحب خلیفہ مجازبھیرہ شریف ہیں.جنہوں نے اس جامعہ سیدہ خدیجۃالکبریٰ للبنات کی طالبات  کے لئے دینی اور دنیاوی تعلیم کا انتظام کیا ہے.تاکہ جہانِ علم کی دولت سے آراستہ ہونے کےساتھ ساتھ اُنکانہاں خانہءدل رسولِ عربی ﷺکی محبت سے سرشار ہو.
اس ادارہ میں مڈل  سے لے کر بی اے  تک اور اسکے ساتھ ساتھ  طالبات کو فاضل عربی بھیرہ شریف کے نصاب کے مطابق پڑھایا جاتا ہے.
اس وقت ادارہ میں 260 کے قریب بچیاں  تعلیم حاصل کر رہی ہیں .الحمد للہ