انجمن کا منشور

انجمن کا منشور
٭:               نوجوانوں کو دینی قدروں سے روشناس کرانے کے لیے اشاعت توحید اور ان میں احیاء سنت کا اہتمام بچوں اور نوجوانوں میں ناظرۂ قرآن پاک کی تعلیم کے لیے مختلف مقامات پر مدارس کا قیام، مستحق، یتیم اور بچیوں کے تعلیمی اخراجات کی کفالت، مناسب امداد اور کتب کی فراہمی۔
٭:              بیواؤں ، نادار اور غریب خواتین کے لیے ممکن حد تک مالی معاونت ، مناسب ماہانہ وظائف کے اجراء کے علاوہ انہیں خود کفیل بنانے میں امداد کرنا۔
٭:                  شہر میں ہونے والے خلافِ شرع امور روکنے کے لیے ہر وقت مناسب امداد کرنا۔
٭:                 گلیوں، سڑکوں اور بازاروں میں بکھرے ہوئے کاغذات کو توہین سے بچانے کے لیے انتظامات کرنا۔
٭:                 تبلیغ دین کیلئے وقتاً فوقتاً پمفلٹس کی اشاعت وتقسیم۔
٭:                   گاہے بگاہے دینی اجتماعات کے قیام کو عمل میں لانا۔
٭:                    دینی تعلیم کے فروغ کے لیے دارالعلوم کا قیام۔
انجمن غلامان مصطفیﷺ آپ کے صدقات، عطیات، زکوٰۃ، فطرانہ وچرمہائے قربانی کا بہترین مصرف اور مندرجہ بالا مقاصد کے حصول کے لیے آپ سے ہر ممکن جانی ومالی تعاون کی امید رکھتی ہے۔
ادارے کے اراکین خدائے لم یزل کے حضور شکر گزاری سے سجدہ ریز ہیں کہ اس نے اپنے محبوب کریم ﷺ کے طفیل اس مشن کو سرانجام دینے کی سعادت عطا کی۔ شہر کی مرکزی جامع مسجد امیر حمزہ رضی اللہ عنہ اور مسجد غوثیہ بھی ادارہ کے زیر اہتمام چل رہی ہیں۔ جہاں عید میلاد النبی ﷺ، شب معراج النبیﷺ، شب برأت، عاشورہ محرم اور ماہِ رمضان المبارک کے پررونق اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شہر کی مختلف مسجدوں میں قرآن پاک کی تعلیم کا انتظام بھی ادارہ کرتا ہے.