دارالعلوم محمدیہ رضویہ

انجمن غلامان مصطفی ﷺ پنڈدادنخان نے 1980ء میں دارالعلوم محمدیہ رضویہ قائم کیا۔ اس کا مقصد تاسیس ایسے علماء پیدا کرنا ہے جو اسلام کی ہمہ گیر آفاقی حیثیت کو سمجھتے ہوں اور کتاب وسنت پر مجتہدانہ نظر رکھتے ہوں۔
دارالعلوم میں درسِ نظامی کے ساتھ ساتھ طلباء کو پنجاب یونیورسٹی کے مروجہ نصاب کے مطابق بی اے تک تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ خوراک، رہائش اور دیگر ضروریات ادارہ کی طرف سے مفت مہیا کی جاتی ہیں۔ دینی تعلیم کے فروغ کے لیے اس ادارہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے دارالعلوم دن بہ دن ترقی کی راہیں طے کررہا ہے۔ وہ وقت انشاء اللہ دور نہیں جب یہ ادارہ تعلیم کے میدان میں ایک عظیم کردار ادا کرے گا(انشاء اللہ تعالیٰ)۔اس میں درسِ نظامی کے ساتھ بی اے تک جدید تعلیم اور اس شعبہ میں192طلباء زیر تعلیم ہیں اور465طلباء یہاں سے فراغت حاصل کر چکے ہیں۔