فری آئی کیمپ

انجمن غلامان مصطفی ﷺ، خدیجہ صدیق ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی وچیئرمین الحاج خواجہ عبدالرؤف وہرہ صاحب کے تعاون سے 1992ء سے ہرسال فری آئی کیمپ لگارہی ہے۔ انجمن ہٰذا اب تک 24فری آئی کیمپ لگا چکی ہے۔ ان 24کیمپوں میں کل86902کے لگ بھگ مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ہے اور انہیں مفت ادویات مہیا کی گئیں جبکہ اب تک 7065کامیاب آپریشن کیے جاچکے ہیں۔ انجمن غلامان مصطفی ﷺ کے زیر اہتمام اس فری آئی کیمپ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ یہاں آپریشن کے مریضوں کو چیک اپ، آپریشن، رہائش اور عینک کے ساتھ ساتھ خوراک (کھانا) اور آپریشن کے بعد 40دن تک کی ادویات بھی مفت مہیا کی جاتی ہیں۔ ان فری آئی کیمپوں میں اب تک تقریباً 109لاکھ روپے کی خطیر رقم صرف کی جا چکی ہے۔اس سال بھی 26واں سالانہ فر ی آئی کیمپ مورخہ4-5-6دسمبر2017میں انعقاد ہوا ۔